میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ’’میسج یور سیلف‘ ‘نامی فیچر کی آزمائش شروع کردی ہے۔ اس فیچر کا استعمال کرتے ہوئے صارف اپنے آپ کو میسج بھیج سکیں گے۔کمپنی کے مطابق ’’میسج یور سیلف‘‘ فیچر ممکنہ طور پر اینڈرائیڈ بیٹا کے لیے واٹس ایپ کے آئندہ ورژن میں متعارف کرایا جائے گا۔واٹس ایپ صارف میسج بھیجتے وقت رابطوں کی فہرست میں اپنا نمبر دیکھ سکیں گے، جس کے ساتھ میسج یور سیلف لکھا ہوگا۔
مزید یہ کہ واٹس ایپ میں اپنا نمبر بطور رابطے میں دیکھنے کے ساتھ جب آپ اپنے نمبر پر کچھ بھیجیں گے تو یہ دیگر آلات کے ساتھ، جس میں آپ واٹس ایپ استعمال کر رہے ہوں گے، زیادہ تیزی سے جُڑے گا۔ صارف جب واٹس ایپ کا ملٹی ڈیوائس فیچر استعمال کرتے ہیں تو وہ فون کے انٹرنیٹ سے جڑے ہوئے بغیر بھی ایک سے زائد ڈیوائسز پر واٹس ایپ استعمال کرسکتے ہیں۔