• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، جسٹس علی ضیاء کی ممنوع فنڈنگ کیس میں FIA طلبی کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت سے معذرت

لاہور (اے پی پی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے طلبی کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی ہے۔ جسٹس علی ضیاء باجوہ نے عمران خان کی درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی اور سفارش کی کہ درخواست کو سماعت کیلئے کسی دوسرے بنچ کے سامنے پیش کیا جائے۔درخواست میں عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ میں ایف آئی اے کے طلبی کے نوٹسز کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔درخواست میں عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کی طلبی کے نوٹس پر عملدرآمد کو روکنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔
اہم خبریں سے مزید