سپریم کورٹ میں دوران سماعت ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے فائنل میچ کا پھر تذکرہ کیا گیا۔
کیس کی سماعت ملتوی ہونے پر حکومتی وکیل مخدوم علی خان نے ججز سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کو بھی نیب کیس کی سماعت رکھ لیں۔
وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ خواجہ حارث کے دلائل کی برکت سے کل بھی پاکستان جیتا، خواجہ حارث کے دلائل پاکستان کیلئے گڈ لک ثابت ہوئے۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ پاکستان کی فائنل میں ویسے بھی گڈ لک ہی ہوگی۔