• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں پنجابی کانفرنس شروع

لاہور(خبرنگار) لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں شعبہ پنجابی کے زیر اہتمام 3 روزہ پانچویں انٹرنیشنل پنجابی کانفرنس کی افتتاحی تقریب ہوئی ۔ کانفرنس میں 100 دانشور محقق تحقیقی مقالہ جات پیش کریں گےکانفرنس کا عنوان زبان، ادب، فن تے ثقافت ہے۔ کانفرنس میں پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا سمیت رامیش سنگھ اروڑا نے خصوصی شرکت کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشری مرزا نے کہا کہ جو خلوص اور محبت پنجابی زبان سے ملتا ہے اسکو محسوس کیا جاسکتا ہے ۔ رمیش سنگھ اروڑا نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے تقریب میں صدر شعبہ پنجابی ڈاکٹر مجاہدہ بٹ سمیت کینیڈا سے عجائب سنگھ چٹھہ، شیڈول سنگھ، سنتوک سدھو، یو کے سے گردیپ سنگھ، تربیدی سنگھ ،امریکہ سے چرن دیپ سنگھ اور انڈیا سے سیکرت سنگھ نے شرکت کی۔
لاہور سے مزید