• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حزب اللّٰہ کے ذریعے ہماری سرزمین کو نشانہ بنایا تو ایران کیخلاف طاقت کے استعمال سے دریغ نہیں کریں گے، اسرائیلی وزیراعظم

تل ابيب(مانیٹر نگ ڈیسک،این این آئی) اسرائیل کے وزیراعظم یائر لپید نے خبردار کیا کہ ایران باز نہ آیا تو اس کے خلاف طاقت کے استعمال سے دریغ نہیں کریں گے،حزب اللہ کے ذریعے ہماری سرزمین کو نشانہ بنایا تو جواب دینگے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیرعظم یائر لپید نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران لبنان سے حزب اللہ کے ذریعے ہماری سرزمین پر میزائل اور راکٹ حملے کرسکتا ہے جب کہ غزہ میں بھی اسلحہ ایران نے فراہم کیا۔صیہونی ریاست کے وزیراعظم نے دھمکی دی کہ اگر ایران نے حزب اللہ کے ذریعے اسرائیلی سرزمین کو نشانہ بنایا تو اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے ہماری افواج طاقت کے استعمال سے دریغ نہیں کرے گی۔سرائیلی وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہایران کی وجہ سے پورے خطے کا امن خطرے میں ہے۔ اس لیےشام اور لبنان میں ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ سمیت دیگر ایرانی عسکری گروپوں کی بڑھتی ہوئی موجودگی کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھیں گے۔ ادھر وزیراعظم یائر لپید کے ترجمان نے بھی کہا کہ ایران کی جوہری معاہدے کی بحالی میں تاخیر اور خطرناک عزائم کو بھانپتے ہوئے اسرائیل مذاکرات سے باہر آگیا تھا۔ اب ایران کو جارحیت کا جواب میدان میں دیا جائے گا۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع بینی گانٹز نے کہا تھا کہ ایران میں جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے دور تک مار کرنے کی صلاحیت کو مزید بڑھانے پر کام کر رہے ہیں اور ایران پر حملہ ہم اکیلے ہی کریں گے یہ کام امریکا نہیں کرسکتا۔

دنیا بھر سے سے مزید