• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعیب ملک کے ٹیم چھوڑنے پر پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ نے کیا کہا؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرانچائز پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی نے ٹیم چھوڑنے پر شعیب ملک کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں ڈیرن سیمی نے شعیب ملک کو چیمپئن قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی ٹیم میں موجودگی اہمیت کا باعث تھی۔

ڈیرن سیمی نے دوسری ٹیم میں جانے پر شعیب ملک کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز کا حصہ بن گئے ہیں، اس بات کا اعلان انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفیشل فیس بک پیج پر کیا تھا۔

شعیب ملک نے کہا کہ ایک نیا دن، نیا چیلنج۔ میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آئندہ سیزن میں کراچی کنگز کے لیے میدان میں نظر آؤں گا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز چھوڑ دی ہے۔

بابر اعظم اب پی ایس ایل کے نئے سیزن میں کراچی کنگز کے بجائے پشاور زلمی کی طرف سے میدان میں اپنی بیٹنگ کے جوہر دکھانے کے لیے اتریں گے۔

قومی خبریں سے مزید