• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوکت یوسفزئی کی اپوزیشن کو مالی بحران پر تفصیلی بریفنگ کی پیشکش

فائل فوٹو
فائل فوٹو

خیبرپختونخوا کے وزیر محنت شوکت یوسفزئی نے اپوزیشن کو مالی بحران پر بریفنگ دینے کی پیشکش کردی۔

صوبائی اسمبلی میں تقریر کے دوران شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ہم نے ملازمین بھرتی کیے، جن کی تنخواہیں 40 ارب روپے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پوچھتا ہوں صوبے میں گورنر راج کی دھمکیوں پر اپوزیشن قیادت کیوں خاموش ہے؟

صوبائی وزیر محنت نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں کوئی بھی گورنر راج نہیں لگا سکتا، ایسی باتیں کرنے والوں میں اگر ہمت ہے تو نئے انتخابات کروائیں۔

انہوں نے کہا کہ لیڈر گولیاں کھا کر بھی عوام میں رہتا ہے اور ملک چھوڑ کر نہیں بھاگتا ہے۔

شوکت یوسفزئی نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت اقتدار میں مہنگائی ختم کرنے کے دعویٰ کے ساتھ آئی تھی، کوئی بتاسکتا ہے کہ آج مہنگائی کا کیا حال ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن قیادت کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ آئیں ہم اُن کو مالی بحران پر تفصیلی بریفنگ دیں گے۔

قومی خبریں سے مزید