ریاض (شاہدنعیم) سعودی عرب کے فارورڈ فہدالمولد کو ڈوپنگ کیس کی وجہ سے احتیاطی تدابیرکے طورپرقطر میں ہونے والے فٹ بال عالمی کپ کے اسکواڈ سے باہر کردیا گیا ہے۔الشباب کے فارورڈ پر سعودی عرب کی اینٹی ڈوپنگ کمیٹی نے گذشتہ مئی میں 18ماہ کی پابندی عائید کی تھی کیونکہ ان کا ممنوعہ نشہ آوردوا فروسیمائڈ کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت رہا تھا ۔کوچ رینارڈ نے الشباب کے تجربہ کار فارورڈ نواف العابد کو المولد کی جگہ ٹیم میں شامل کرنے کیلئے طلب کیا ہے۔