• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان پر حملہ، CCPO لاہور غلام محمود ڈوگر کو تحقیقات کیلئے JIT کا کنوینر بنانے کا فیصلہ

لاہور(آصف محمود بٹ سے) پنجاب حکومت نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان پر وزیر آباد میں ہونے والے حملے کی تحقیقات کے لئے بنائی جانے والی جے آئی ٹی کا کنوینر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل بنائی جانیوالی پہلی جے آئی ٹی کے کنوینرآئی جی پنجاب آفس میں تعینات ڈی آئی جی اسٹبلشمنٹ (ٹو) طارق رستم چوہان ہیں۔ ذرائع نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ وزیر آباد واقعہ کے حوالے سے بننے والی جے آئی ٹی میں ردوبدل کا فیصلہ گزشتہ روز کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر کے اجلاس کے بعدکیا گیا جس کی صدارت صوبائی وزیر راجہ بشارت نے کی ۔ ذرائع نےبتایا کہ کچھ پولیس افسران جے آئی ٹی کا حصہ بننے سے گریزاں ہیں۔
اہم خبریں سے مزید