• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حج 2025 کامیاب انعقاد، پاکستان حج مشن کیلئے "ایکسی لینس ایوارڈ"

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ)سعودی وزارتِ حج و عمرہ میں حج آپریشن کی کامیاب تکمیل پر مکہ مکرمہ میںتقریب کا انعقاد کیاگیا۔ تقریب میں حج 2025 کے کامیاب انعقاد کے اعتراف میں پاکستان حج مشن کو "ایکسی لینس ایوارڈ" سے نوازا گیا۔ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو نے "ایکسی لینسی ایوارڈ " وصول کیا،وزیر مذہبی امور نے سعودی حج پالیسی 2026اور ٹائم لائن وصول کی ۔اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، سیکرٹری ڈاکٹر عطاء الرحمن اور ڈائریکٹر حج مکہ عزیز اللہ خان موجود تھے۔ ڈی جی حج نے اس موقع پر کہا کہ ایکسی لینسی ایوارڈ بہترین حکومتی سرپرستی ، معاونین اور حج ناظمین کی بہترین کارکردگی کی بدولت ممکن ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی ڈپٹی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط نے حج 2026 کی پالیسی اور ٹائم لائن جاری کی ہے۔ حج کے انعقاد کے فوری بعد حج 2026کی ٹائم لائن جاری کرنا قبل از وقت تیاریوں کی یقینی بنانا ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے سعودی حج پالیسی 2026 اور ٹائم لائن وصول کی۔ ڈی جی حج نے بتایا کہ نئی پالیسی کے تحت یکم محرم 1447 ھ سے مساار پلیٹ فارم پر حج کمپنیوں کے پروفائل کی رجسٹریشن کا آغاز ہو گا۔
اہم خبریں سے مزید