کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان علینہ فاروق نے کہا کہ وزیر خزانہ کہتے ہیں کہ معاشی استحکام کی طرف گامزن ہیں میزبان نے اپنے پینل کے سامنے سوال رکھا کہ جو اعداد و شمار بتائے جارہے ہیں کچھ اس پر تنقید کر رہے ہیں اور کچھ اس کو سراہا رہے ہیں نئے اقتصادی سروے میں کون سے ہدف حاصل ہوئے؟ اس سوال کے جواب میں ماہر معیشت عمار حبیب خان ، پروفیسر اکنامک (لمز) ڈاکٹر علی حسنین ، عارف حبیب کی ہیڈ آف ریسرچ ثنا توفیق اور پالیسی سولیشن لیب و ایس ڈی پی آئی کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ساجد امین نے کہا کہ ہمارے ہاں کبھی بھی اکنامک پالیسی گروتھ کے لیے بنی ہی نہیں ہے پاکستان میں کبھی بھی گروتھ ترجیح نہیں رہی ہے۔