• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے براڈ بینڈ ڈیٹا کی کھپت 27897 پیٹا بائٹس تک پہنچ گئی

اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر میں پاکستان کے براڈ بینڈ ڈیٹا کی کھپت غیر معمولی سطح 27897پیٹا بائٹس پر پہنچ گئی ، یہ اضافہ مالی سال 2024-25میں موبائل اور فکسڈ براڈ بینڈ سروسز کے استعمال میں ہوا ہے ، ذرائع کے مطابق ڈیٹا کے استعمال میں یہ اضافہ پاکستانی معاشرے کے تمام پہلوؤں میں ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی پر بڑھتے ہوئے انحصار کو نمایاں کرتا ہے اور براڈ بینڈ انفراسٹرکچر میں مسلسل سرمایہ کاری کی فوری ضرورت کا اشارہ بھی دیتا ہے، وفاقی حکومت اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی دونوں نے اقتصادی ترقی کو تیز کرنے اور ڈیجیٹل شمولیت کو فروغ دینے میں براڈ بینڈ کنیکٹیویٹی کی اسٹریٹجک اہمیت کو تسلیم کیا ہے، ʼڈیجیٹل پاکستانʼ اقدام کا مرکز، براڈ بینڈ کی توسیع کو ملک کی معیشت کو جدید بنانے، عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے اور ڈیجیٹل ٹولز اور پلیٹ فارمز تک ملک گیر رسائی کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم لیور کے طور پر دیکھا جاتا ہے ، مالی سال 2018اور مارچ 2025 کے درمیان کل براڈ بینڈ سبسکرپشنز میں 151فیصد اضافہ ہوا جو 58.7 ملین سے بڑھ کر 147.2 ملین تک پہنچ گیا۔ یہ ترقی موبائل اور فکسڈ براڈ بینڈ صارفین دونوں پر محیط ہے، جو شہری اور دیہی علاقوں میں یکساں طور پر تیز رفتار انٹرنیٹ کی بڑھتی ہوئی مانگ کی عکاسی کرتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید