• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہی ظہرانہ اسپیکر ایاز صادق کی شرکت، ولی عہد کی حج کی سعادت پر مبارکباد

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے حج بیت اللہ کےلئے آئے مسلم رہنماؤں کے اعزاز میں شاہی ظہرانہ دیا گیا ، ظہرانے میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی شریک تھے ۔ سپیکر قومی اسمبلی نے ظہرانے کے دوران سعودی ولی عہد سے ملاقا ت کی سعودی ولی عہد نے عالم اسلام کو درپیش چیلنجز حل کرنے کے عزم کا اظہارسپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان کی مسلس حمایت پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے،سپیکرنے کہا کہ سعودی قیادت کے پاکستان کے حوالے سے واضح موقف پر شکر گزار ہیں،سپیکر نے کہا کہ پاکستان کے عوام خادم حرمین الشریفین کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید