• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیٹ ویو الرٹ جاری، اگلے تین دن گرمی کی شدید لہر جاری رہنے کی توقع

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا ہے، اگلے تین راولپنڈی ،اسلام آباد، پنجاب، بالائی و وسطی سندھ ، میں گرمی کی شدید لہر جاری رہنے کی توقع ہے ، اس دوران خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں، کشمیر ، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں بھی گرمی کی شدید لہر جاری ر ہے گی ، منگل، بدھ اور جمعرات کو دن کے وقت درجہ حرارت 42 سے 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے ،11 بجے دن سے 4 بجے سہ پہر تک سورج کی روشنی کے اوقات میں گرمی انتہا پر ہوگی، عوام بالخصوص بچوں ، خواتین اور بزرگ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کر نے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید