• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا میں مردہ اعضا عطیہ کرنے والے کا پہلا کیس ریکارڈ کیا گیا

راولپنڈی (ناصر چشتی )خیبرپختونخوا میں مردہ اعضا عطیہ کرنے والے کا پہلا کیس ریکارڈ کیا گیا۔ پہلی بار ڈاکٹروں نے14سالہ لڑکے کے اعضاء نکال لیے ہیں، جسے برین ڈیڈ قرار دیا گیا تھا، اس سے پہلے کہ پانچ مستحق مریضوں میں ان کی پیوند کاری کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ مقامی مردہ اعضا عطیہ کرنے والے کا یہ پہلا کیس ہے جس میں ایک شخص نے اپنے نوجوان لڑکے کا کارنیا، گردے اور جگر عطیہ کرنے پر رضامندی ظاہر کی، جو کہ پشاور اور لاہور میں پانچ مریضوں کو ٹرانسپلانٹ کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیکل ٹرانسپلانٹ ریگولیٹری اتھارٹی (ایم ٹی آر اے) نے جواد خان کے والد نور داد خان کی رضامندی کے بعد اس طریقہ کار کے لیے اجازت دے دی۔
اہم خبریں سے مزید