لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کاستھرا پنجاب کا خواب حقیقت میں تبدیل ہوگیا،عید الاضحی پرمختصر وقت میں بہترین صفائی کا ریکارڈقائم ہو گیا، وزیراعلی عید، کے تینوں روز صفائی انتظامات کی خود مانیٹرنگ کرتی رہیں اورصوبہ بھر سے مثبت ردعمل ملنے پر متعلقہ اداروں کو شاباش دی-ہر ڈویژن میں کمشنر، ہر ضلع میں ڈپٹی کمشنر او ر ہر تحصیل میں اسسٹنٹ کمشنر ز نے گھر گھر جا کر چیکنگ کی اور عوام سے فیڈ بیک لیا وزیراعلی نے کہاکہ عوام کی خدمت کے معیار پر پورا اترنے پر تمام ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں، ضلعی انتظامیہ، متعلقہ اداروں کے افسران اور عملے کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں ،ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی نے صوبے بھر میں واقع چھوٹے بڑے ریسٹورنٹ اورشادی ہالوں کی فوری رجسٹریشن کے لئے اقدامات کرنے کے فیصلے کی منظوری دے دی-وزیراعلی ٰنے ٹیکس بڑھانے کی تمام تجاویز مسترد کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ ٹیکس نہیں ٹیکس نیٹ ورک بڑھائیں ،ٹیکس بڑھا کر عوام پر بلاوجہ بوجھ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ رجسٹریشن کرانے والے کو سزا مل جائے اور ٹیکس چوری کرنے والے مزے کرتے رہیں،یہ نہیں ہوگا، عام آدمی پر مالی بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے- دو لاکھ روپے تنخواہ لینے والا ٹیکس دیتا ہے اور کروڑوں آمدن والا ٹیکس نہیں دیتا- وزیراعلیٰ نے ورلڈ برین ٹیومر ڈے پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ نواز شریف کینسر ہسپتال کینسر اور ٹیومرز کے مریضوں کے لئے امید بنے گا-برین ٹیومر کے علاج کی کاوشیں کرنے والے تمام افراد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں -وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے وویمن جیل کی قیدی خواتین کے لئے ظہرانے کا اہتمام کیا- جلال الدین رومی فاؤنڈیشن کے اشتراک سے ملتان ڈسٹرکٹ اور وویمن جیل میں پرتکلف ظہرانہ دیا گیا- وویمن جیل ملتان کی 1500 قیدی خواتین اور کمسن بچوں کے لئے کھانے کا اہتمام کیاگیا-