• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارشل لاء کا اب کوئی خطرہ نہیں، جنرل (ر) فیض علی چشتی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایکس سروس مین سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض علی چشتی نے کہا ہے کہ مارشل لاء کا اب کوئی خطرہ نہیں۔

جنرل (ر) فیض علی چشتی نے کہا کہ فوجی ’کو‘ کا اب کوئی خطرہ نہیں، انتخابات مئی 2023 میں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو پنجاب میں گولی لگی، جہاں ان کی اپنی حکومت ہے، اس بارے میں تحقیقات ہونی چاہئیں۔

سرپرست اعلیٰ ایکس سروس مین سوسائٹی کا کہنا تھا کہ سوال یہ ہے کہ فائر کرنے والے کا مشن کیا تھا؟ عمران خان کو مارنا یا زخمی کرنا تھا؟

ان کا کہنا تھا کہ اگر مارنا تھا تو نتیجہ کچھ اور ہے اور اگر زخمی کرنا تھا تو نتیجہ کچھ اور، گولی عمران خان کے گھٹنے کے نیچے لگی ہے، میرے خیال میں گولی کا مقصد عمران خان کو مارنا نہیں تھا۔

جنرل (ر) فیض علی چشتی نے مزید کہا کہ ایکس سروس مین سوسائٹی جس کا میں پیٹرن انچیف ہوں، یہ 1991 میں بنی تھی۔

انہوں  نے یہ بھی کہا کہ جنرل علی قلی خان کی سوسائٹی سے ہمارا کوئی واسطہ نہیں، وہ رجسٹرڈ بھی نہیں، ہم رجسٹرڈ تنظیم ہیں اور ہمارے سب سے زیادہ ارکان ہیں۔

سرپرست اعلیٰ ایکس سروس مین سوسائٹی نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد کے کام کو تسلی بخش نہیں سمجھتا، ان کی سوسائٹی سے درخواست ہے کہ انتخابات کرائیں۔

قومی خبریں سے مزید