نئی دہلی(ایجنسیاں) بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کو خصوصی حیثیت کے قانون آرٹیکل370 کی منسوخی سے متعلق دلائل سننے سے انکار کر دیا ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقوں کی تشکیل نو کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 29نومبر کو کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،سپریم کورٹ نے سالیسٹر جنرل کی مزید مہلت دینے کی درخواست منظور، اضافی دستاویزات ایک ہفتے میں پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔ مقدمے میں بھارتی سپریم کورٹ نے سالیسٹر جنرل آف انڈیا تشار مہتا کی طرف سے اضافی دستاویزات پیش کرنے کیلئے مزید مہلت دینے کی درخواست پر مقدمے کی سماعت 29نومبر تک ملتوی کی۔ جسٹس ایس کے کول اور اے ایس اوکا پر مشتمل سپریم کورٹ کے بنچ نے تشار مہتا کو مزید دستاویزات کو ایک ہفتہ کے اندر پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مقدمے کی سماعت 29نومبر تک ملتوی کردی۔