پشاور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ لائرز فورم خیبر پختونخوا کے صوبائی سرپرست اعلیٰ بابائے وکلا عالمزیب خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ آئین و قانون کی حکمرانی کے بغیر نہ تو عوام کو انصاف مل سکتا ہے اور نہ ہی ملک میں ترقی و خوشحالی لائی جا سکتی ہے لیکن عمران نیازی قانون و آئین کا احترام کرنے کی بجائے آئین و قانون کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں۔ چیف آف آرمی سٹاف کی تعیناتی وزیراعظم کا آئینی حق ہے لیکن عمران نیازی وزیراعظم کا آئینی حق تسلیم کرنے کی بجائے چیف آف آرمی سٹاف کی تعیناتی کو متنازعہ بنا رہے ہیں عالمزیب خان ایڈوکیٹ نے وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی اقتدار میں آنے سے پہلے بھی قانون کی دھجیاں بکھیرتے رہے اور اب اقتدار سے محروم ہو کر بھی قانون کی دھجیاں بکھیر کر قومی سلامتی کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔ یہودیوں بھارتیوں اور غیر ملکی اداروں سے ملنے والے فنڈز کے ذریعے ملک کو کمزور کرنے کے لئے ملک میں انتشار نفرت فتہ و فساد پھیلایا جارہا ہے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی احتجاج کی ناکامی پر صوبائی حکومت کی سرپرستی میں سڑکیں بند کروائی جا رہی ہیں جو آئین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے صوبے کے وسائل صوبے کے عوام پر خرچ کرنے کی بجائے لانگ مارچ اور سڑکیں بند کروانے پر خرچ کئے جارہے ہیں جس سے خیبر پختونخوا مالی بحران سے دوچار ہو چکا ہے اور عوام کی مشکلات بڑھتی جارہی ہیں میاں محمد نواز شریف ایجنڈا ملک کو سنوارنا اور عمران کا ایجنڈا ملک کی معیشت کو تباہ کرنا ہے۔