• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیج کی تصدیق اور فراہمی کی مربوط پالیسی کی ضرورت ہے، ڈاکٹر گل سنت شاہ

پشاور(جنگ نیوز) جوہری ادارہ برائے خوراک و زراعت پشاور میں زمینداروں کی آگاہی و رہنمائی کے لئے کسان ڈے 2025 کی پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر مسعوداقبال ممبر (سائنس) پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اسلام باد مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں صوبہ کے مختلف اضلاع سے سیڈ کمپنیوں کے نمائندوں، کاشتکاروں اور زرعی ماہرین نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر نیفا، پشاور ڈاکٹر گل سنت شاہ نے مہمان خصوصی اور دیگر شرکاء کو خوش آمدید کہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔خطاب کے دوران انہوں نے نیفا میں مختلف فصلات کی زیادہ پیداواری صلاحیت کی حامل گندم، چنا، ماش اور آئل سیڈ سروسوں سمیت 29 نئی اقسام کی تفصیل بتائی، جو پورے صوبے میں کامیابی کیساتھ کاشت کی جارہی ہیں- انہوں نے کہا کہ نیفا زراعت سے متعلق دوسرے شعبوں مثلاً ارضیات، فصلات اور انسانی صحت کیلئے مضر حشرات اور بیماریوں، مشروبات اور مختلف اقسام کی خوراک کی تیاری اور شعاع زدگی کے ذریعے زیادہ عرصہ تک محفوظ رکھنے میں قابل قدرسائنسی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے بیج کی تصدیق اور فراہمی کے حوالے سے مربوط پالیسی کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈائریکٹر جنرل زرعی تحقیقات ڈاکٹر عبدالرؤف نے تقریب سے خطاب کے دوران بتایا کہ صوبے میں مختلف فصلات کے 317 اقسام تیار کئے گئے ہیں، جو پورے صوبے میں کاشت کئے جارہے ہیں۔
پشاور سے مزید