• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین روزہ سینرجی بوٹ کیمپ 2025 مکمل

پشاور(وقائع نگار) پشاور یونیورسٹی کے بزنس انکیوبیشن سینٹر نے“ایکسلیریٹ پراسپیریٹی ”(AKDN کا ایک اقدام) کے اشتراک سے تین روزہ“سینرجی بوٹ کیمپ 2025”کامیابی سے مکمل ہوگیا۔ یہ بوٹ کیمپ نوجوان تبدیلی لانے والوں میں جدت، تخلیق، اور کاروباری کامیابی کو فروغ دینے کے لیے ایک عملی اور سیکھنے کا بھرپور تجربہ تھا۔ تین روزہ جاری کیمپ میں نوجوان کاروباریوں، صنعت کے ماہرین، اور اسٹارٹ اپ مینٹورز نے شرکت کی۔ پروگرام میں عملی ورکشاپس، ماہرین کے سیشنز، اور ہینڈز آن سرگرمیوں کے ذریعے شرکاء کو ضروری مہارتیں سکھائی گئیں تاکہ وہ اپنے خیالات کو قابلِ عمل کاروباری منصوبوں میں تبدیل کر سکیں۔بوٹ کیمپ کا آغاز ایوب خان زاکوری کے سیشن“برانڈنگ اور اسٹوری ٹیلنگ برائے اسٹارٹ اپس”سے ہوا، جس میں زاکوری گروپ آف انڈسٹریز کے سفر سے سیکھنے کی مثالیں دی گئیں۔ اس کے بعد شفیق گیگیانی نے“ٹیک پر مبنی جدت”پر سیشن دیا،
پشاور سے مزید