• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو پارلیمانی ریاست میں تبدیل کیا، خالد یوسفزئی

پشاور (وقائع نگار)پاکستان پیپلز پارٹی پشاور کے سینئر نائب صدر اور سابق جنرل کونسلر خالد خان یوسفزئی نے سابق صوبائی وزیر اور دیرینہ سیاسی گھرانے کے انجینئر ہمایوں خان کو پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل منتخب ھونے پر مبارک باد دیتے ہوئے توقع ظاھر کی کہ بلاول بھٹو زرداری اور انجینئر ہمایوں خان لی قیادت اب پارٹی نہ صرف ملک بھر میں ایک موثر سیاسی قوت کے طور پر ابھر کر سامنے آئیگی بلکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو کے افکار کے تحت ملک کو حقیقی معنوں میں پارلیمانی ریاست میں تبدیل کردینگے ۔ خالد خان یوسفز ئی نے ایک اخباری بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا انتخابات کے کامیابی سے تکمیل کو نہ صرف اس جماعت کی جمہوریت پر اعتماد کے عزم کا اعادہ قرار دیا مگر انکے بقول اس سے ثابت ھوا کہ پارٹی کے رہنماووں اور کارکنوں کو پارٹی کے لئے خدمات دینے والوں کو عزت و احترام کا خیال ہے۔
پشاور سے مزید