پشاور ( وقائع نگار ) صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو، سیکرٹری خوراک ثاقب رضا اسلم اور ڈائریکٹر فوڈ مسرت زمان کی ہدایت پر راشننگ کنٹرولر پشاور توصیف اقبال کے زیر نگرانی اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شاہد علی/کمال احمد اور فوڈ انسپکٹر بلال آفریدی نے حیات آباد کے یوسفزئی مارکیٹ اور HMC مارکیٹ کا معائنہ کیا۔ گرانفروشی اور کم وزن روٹی پر 13 دکانداروں کو نوٹسز جاری - دکانداروں کو بروز بدھ راشننگ کنٹرولر آفس پشاور میں پیش ہونے کا حکم دیا جبکہ دو دکانداروں کو حوالات میں بند کردیاگیا۔دکاندار دودھ 240 روپے فی کلو، دہی 260 روپے فی کلو اور روٹی 128 گرام/ 20 روپے میںفروخت کر رہے تھے