• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،قریبی آبادی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے عاجز آگئی

پشاور(وقائع نگار) پشاور شہر کے گنجان آباد علاقے کاکشال لالی باغ لکھا دروازہ اور گلدرہ چوک سمیت قریبی آبادی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے عاجز آگئے 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کے باعث شہریوں کی معمولات زندگی معطل ہو کر رہ گئی اہل علاقہ نے کہا ہے کہ ذمہ دارانہ طور پر باقاعدگی سے ہر ماہ بل جمع کرنے اور استعمال شدہ بجلی کے مطابق ہر ماہ بال ادا کرنے کے باوجود اہل علاقہ کو ہزار خوانی رنگ روڈ اور دیگر علاقوں کی طرح یہاں کنڈا کلچر نہیں ہے جس کے باوجود اہل علاقہ کو لوڈ شیڈنگ سے ستایا جا رہا ہے اگر لوڈ شیڈنگ کا یہی حال رہا تو سرکلر روڈ کو کوہاٹی چوک سرکی چوک کے مقام پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا جائے گا اور اس کی تمام تر ذمہ داری وابڈا کے متعلقہ حکام کی ہوگی
پشاور سے مزید