پشاور(وقائع نگار) پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن نے ملک بھر میں یوم مزدور پرجوش انداز میں منانے کا اعلان کر دیا خیبر پختونخوا میں سب سے بڑی تقریب پشاور میں منعقد کی جائیگی جس میں صوبہ بھر سے مزدور تنظیموں کے نمائندے اور مزدور شریک ہونگے دوسری جانب پی یو ڈبلیو ایف نے لیبر کالونیوں کے مالکان حقوق میں درپیش مسائل کے حل اور مزدوروں کے ماہانہ اجرت کو دوسروں صوبوں کے برابر کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے اس سلسلے میں پاکستان یونیائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کا اجلاس پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کے صوبائی صدر محمد اقبال خان کی قیادت میں منعقد ہوا جس میں فیڈریشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری رازم خان نے ایجنڈا پیش کیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی یکم مئی پر یوم مزدور پرجوش انداز میں منائینگے اور مرکزی تقریب پشاور میں منعقد کی جائیگی