• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوپ 27معاہدہ، امریکی تھینک ٹینک کی پاکستان کی تعریف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی تھنک ٹینک ولسن سینٹر کے ڈائریکٹر مائیکل کوگل مین نے کوپ 27 میں ایک اہم معاہدہ کرنے پر پاکستان کی تعریف کی ہے، اِس معاہدے کے تحت موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق نقصان کے ازالے کے لیے فنڈ قائم کیا گیا ہے جس سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔

مائیکل کوگل مین نے اپنے بیان میں کہا کہ اس فنڈ کی تشکیل کا معاملہ تنازع کا شکار تھا، اس سال سے پہلے کبھی باضابطہ طور پر کوپ سربراہ اجلاس کے ایجنڈے پر بھی نہیں لایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس لیے یہ بات اور بھی خوش آئند ہے کہ پاکستان اس فنڈ کی تشکیل میں کام یاب ہوا۔

مائیکل کوگل مین  کا کہنا ہے کہ خارجہ پالیسی کی سطح پر یہ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ناقدین یہ کہیں گے کہ یہ اپنی بقا کے لیے لڑتی کمزور حکومت کے لیے کچھ بھی نہیں لیکن بات ایک اصول کو منوانے کی ہے اور اصول یہ ہے کہ دنیا میں ماحولیاتی انصاف فراہم کیا جائے۔

ان کاکہنا تھا کہ یہ مطالبہ پاکستان میں اور غریب ملکوں کے گروپ جی ستتر میں کئی سطحوں پر کیا جا رہا تھا، ابتدائی طور پر ترقی یافتہ ملکوں سے اتنی بات منوا لینا بہت بڑی کامیابی ہے۔

قومی خبریں سے مزید