لاہور(خصوصی رپورٹر)کمشنر لاہور محمد عامر جان صاف روشن سرسبز لاہور مہم کے تحت اسلام پورہ تا ساندہ ا ہداف مقرر کرتے ہوئے شائننگ و گرین لاہور مہم کے بار ہویں مرحلے کا آغاز کیا۔ اسلام پورہ آخری سٹاپ، ساندہ، عالمگیر روڈ، حیدر کرار روڈ اور اردگرد کے علاقوں میں صفائی آپریشن شروع کر دیا۔ کمشنر نے کہا کہ ایم اے او کالج روڈ، اسلام پورہ روڈ پرشجر کاری مہم پلاننگ کیلئے پی ایچ اے خصوصی پلاننگ کرے۔ کمشنر لاہور نے صفائی مہم کے دوران انسداد ڈینگی ہیلتھ مرکز اور یونین کونسلز دفاتر کا بھی اچانک دورہ کیا اور ریکارڈ چیک کیا۔