• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھرنے کیلئے پی ٹی آئی کی NOC کی درخواست نمٹا دی گئی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی جلسے اور دھرنے کے لیے این او سی کی درخواست نمٹا دی۔

عدالتِ عالیہ نے تحریکِ انصاف کی جانب سے جلسے اور دھرنے کے لیے این او سی کی درخواست واپس لیے جانے پر نمٹائی ہے۔

دھرنے اور جلسے کے این او سی کے حصول کے لیے پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

گزشتہ سماعت میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کو جلسے کے این او سی کے لیے انتظامیہ کو نئی درخواست دینے کی ہدایت کی تھی۔

عدالتِ عالیہ میں چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیے تھے کہ عدالت کوئی مقام تجویز نہیں کر سکتی، پی ٹی آئی اسلام آباد میں جلسے کی تاریخ اور وقت سےآگاہ کرکے انتظامیہ سے اجازت لے۔

عدالتِ عالیہ میں مقامی تاجروں کی پی ٹی آئی دھرنے کے باعث راستوں کی بندش کے خلاف درخواست پر بھی سماعت ہوئی تھی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کے علی نواز اعوان اور مقامی تاجروں کی درخواستوں کو یکجا کر کے سماعت کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید