• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا چین رابطہ، بحرالکاہل میں چینی طیارے کے جارحانہ رویے پر تشویش

واشنگٹن (جنگ نیوز) امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کمبوڈیا میں چینی ہم منصب وی فینگے سے ملاقات کی ہے، اس موقع پر انہوں نےبحرالکاہل میں چینی لڑاکا طیارے کے جارحانہ رویے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ، امریکی وزیر دفاع نے کرائسس کمیونیکیشن (کسی بھی خطرے کے دوران رابطہ کاری کا نظام ) کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ، اس ملاقات کو دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پر قابو پانے کے لیے اہم اقدام کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارےکے مطابق کمبوڈیا میں ہونے والی ملاقات دونوں رہنماؤں کے درمیان اگست کے بعد پہلی ملاقات ہے، دونون ممالک کے درمیان کشیدگی اس وقت عروج پرپہنچی جب امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تھا ۔ پینٹاگون کے ترجمان بریگیڈئیر جنرل پیٹ ریڈر نے ملاقات کے بعد بیان میں کہا کہ رواں سال چینی وزیر دفاع جنرل وی فینگے کے ساتھ دوسری ون آن ون ملاقات کے دوران لائیڈ آسٹن نے خطے میں اسٹریٹجک خطرات کو کم کرنے اور آپریشنل سیفٹی میں اضافے کے حوالے سے مذاکرات کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید