• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی جانب سے یوکرین کیلئے 4 سو ملین ڈالر کی نئی فوجی امداد کا اعلان

امریکا کی جانب سے یوکرین کے لیے 4 سو ملین ڈالر کی نئی فوجی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

اس حوالے سے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ یوکرین کے لیے مزید 4 سو ملین ڈالرز کی منظوری ہوگئی ہے۔ امداد میں اسلحہ، گولہ، بارود اور فضائی دفاعی آلات شامل ہیں۔ 

امریکی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کی فوجی امداد سے جنگی میدان میں یوکرین کو بہترین مدد ملے گی۔ 

ادھر خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکا اب تک یوکرین کو 19 ارب 70 کروڑ ڈالرز کی فوجی امداد دے چکا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید