• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی، نمل یونیورسٹی میں عالم دین کی تعیناتی سمیت متعدد بل منظور

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) قومی اسمبلی نے سابق فاٹا کے حوالے سے لیگل پریکٹشنرزاور بار کونسل ایکٹ1973میں مزید ترمیم کرتے ہوئے دی لیگل پریکٹشنرز اینڈ بار کونسل ترمیمی بل 2021 کی منظوری دیدی ،ایوان نے نمل یونیورسٹی میں عالم دین کی تعیناتی سے متعلق بل کی بھی منظوری دی ، متعلقہ وزارت نے بل کی مخالفت یا حمایت نہیں کی‘ نوید عامر جیوا نے کرسچن میرج ترمیمی بل 2022ایوان میں پیش کیاایوان نے بل کو ایوان میں متعارف کرانے کی منظوری دیدی ، اسلم بھوتانی نے گوادر میں نجی تعلیمی ادارے پاکستان انسٹیٹوٹ آف ریسرچ اینڈ رجسٹریشن آف کوالٹی ایشورنس کے قیام کیلئے بل ایوان میں پیش کیا پارلیمانی سیکرٹری تعلیم نے بل کی مخالفت کی تاہم ایوان نے بل کو متعارف کرانے کی منظوری دیدی۔

ملک بھر سے سے مزید