• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہم پوسٹوں پراقلیتوں کی تعیناتی، بیرسٹرعمران حسین کی زیر صدارت اجلاس

بریڈفورڈ(زاہدانور مرزا ) بریڈفورڈ سے رکن پارلیمنٹ اور شیڈو وزیر بیرسٹر چوہدری عمران حسین کی زیر صدارت ایک اجلاس ان کے آفس میں منعقد ہوا اجلاس میں بریڈفورڈ سٹی کونسل کی لیڈر،چیف ایگزیکٹو بریڈفورڈ ہاسپٹل ،ویسٹ یارکشائر پولیس کے اعلیٰ حکام این ایچ ایس،بریڈ فورڈ کے تعلیمی اداروں کے سربراہان سمیت دیگر اداروں کے ہیڈ شریک ہوئے ۔اجلاس میں بریڈفورڈ ڈسٹرکٹ میں پبلک سیکٹر کے اندر اقلیتوں کی نمایاں پوسٹوں پر تعیناتی کے لیے تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی گئی اور بریڈفورڈ ڈسٹرکٹ میں اقلیتوں کو اہم پوسٹوں پر تعیناتی کیلئے مکمل اتفاق کیا گیا ۔شیڈو وزیر بیرسٹر عمران حسین نے روزنامہ جنگ کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تمام اداروں کے ہیڈ کے ساتھ اجلاس کے موقع پر اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ایتھنک منارٹی کے لوگوں کو اہم شعبوں میں نمائندگی دی جائے گی اور اس کے لئے ہم مل کر کام کریں گے۔

یورپ سے سے مزید