• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لکڑائی کانیزہ اور پلوسی میں اے بی سی کیبل بچھانے کا کام شروع کر دیا گیا

پشاور ( جنگ نیوز ) چیف ایگزیکٹو پسکو انجینئر گل نبی سیدکی ہدایت پر پسکو مینجمنٹ نے صوبہ بھر میں اے بی سی کیبل بچھانے کا عزم کیا ہے جہاں بجلی چوری زیادہ ہے اور ریکوری نہ ہونے کے برابر ہے وہا ںاے بی سی کیبل بچھانے کا بندوبست کیا جا رہاہے- اس ضمن میں پسکو مینجمنٹ نے پشاور کے مختلف علاقوںمثلالکڑائی کانیزہ اور پلوسی میں اے بی سی کیبل بچھانا شروع کر دیا ہے اور ساتھ ہی نئے میٹروں کی تنصیب بھی شروع کر دی ہے- اور آہستہ آہستہ صوبے کے دیگر علاقوں میں جہاں بجلی چوری اور لائن لاسز زیادہ ہے وہاں بھی اے بی سی کیبل ڈالی جائے گی جس سے عوام کے لئے بجلی کی ترسیل کو یقینی بنایا جائے گا۔ انجینئر گل نبی سید چیف ایگزیکٹو پسکونے پسکو ملازمین کو ہدایات جاری کی کہ پسکو عوام کی خدمت کے لئے ہمہ وقت تیارر ہے انہوں نے عوام سے بھی اس موقع پر درخواست کی کہ وہ میٹر لگائیں اور کنڈا ہٹائیں اور جن کے ذمہ پسکو کے بقایاجات ہیں وہ فوری طور پر ادا کریں اور مزید یہ بھی کہا کہ بجلی چوری کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی
پشاور سے مزید