• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے ڈی اے پروگرام بحال کیا جائے‘ پشتونخوا ایس او

کوئٹہ ( پ ر) اے ڈی اے پروگرام کو واپس بحال کیا جائے،گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ژوب کی طالبات ذہنی کوفت سے دو چار ہیں پشتونخوا ایس او جنوبی پشتونخوا زون کے آرگنائزر سیف اللہ کاکڑ، سینئر ڈپٹی آرگنائزر یار محمد بریال ، اطلاعات آرگنائزر اسفند کاکڑ، مالیات آرگنائزر صابر کاکڑ ، ثقافت آرگنائزر طیب کاکڑ ، آفس آرگنائزر عظیم افغان،رابطہ آرگنائزر محمود اچکزئی ،ڈپٹی آرگنائزرز نواز کاکڑ، ڈاکٹر زبیر خلجی ، زبیر ترین ، ہارون موسیٰ خیل ، بشیر افغان ، امین اچکزئی ، دلبر خان ازل ، سید وہاب آغا، شریف دومڑ ، خوشحال خان کاکڑ،ایاز شیرانی اور صدیق مندوخیل نے مشترکہ بیان میںکہاکہ ایف اے،ایف ایس سی کے بعد تھرڈائیر میں داخلہ کے لئے طالبات سے اے ڈی اے میں داخلہ فارم بمعہ فیس بھی جمع کروائی گئی اب ان طالبات کو کالج انتظامیہ کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کو ختم کیا جارہاہے اور طالبات بی ایس پروگرام میں اپنا داخلہ منتقل کرے۔ کالج انتظامیہ کی جانب سے یہ اقدام ژوب کے طالبات کے ساتھ انتہائی امتیازی اور علم دشمن اقدام ہے ۔
کوئٹہ سے مزید