کوئٹہ ( پ ر) خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی شہادت کی 49ویں برسی کے سلسلے میں پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام مختلف علاقائی وابتدائی یونٹوں کے زیر اہتمام کارنر میٹنگز ، اولسی جرگے ہوئے ۔ جس میں پارٹی کے زیر اہتمام 2دسمبر جمعہ دوپہر 1بجے صادق شہید فٹبال گراؤنڈ میں منعقد ہونیوالے مرکزی جلسہ کی تیاری اور اس میں عوام کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے مختلف تجاویز پیش اور جلسے کی کامیابی کیلئے مختلف فیصلے کئے گئے ۔ پشتون باغ اول علاقائی یونٹ سے مربوط غازی امان اللہ خان ابتدائی یونٹ اور گلدارہ یونٹ کے ماہانہ اجلاس سے مرکزی سیکرٹری صابرین خان چغرزئی ، ضلعی ڈپٹی سیکرٹریز نظام عسکر ، کبیر افغان،علاقائی سینئر معاون سیکرٹری ادریس افغان ، علاقائی معاونین پرویز اچکزئی ، عبدالغنی اچکزئی ، حافظ سعادت نے خطاب کیا ۔ علاقائی سیکرٹری نصیر خان کاکڑ، ملک نادر کاکڑ، غلام محمد ننگیال ، عبدالرحمن افغانی ، ہاشم یوسفزئی ، قدرت آغا، عالمگیر کاکڑ، رحمت کاکڑ، رزاق خان ، منظور خان نے کچلاغ شرقی ، کچلاغ غربی ، کچلاغ شار کے علاقائی یونٹوں کے مشترکہ اجلاس ، علاقائی ایگزیکٹو کے اجلاس ،فدا شہید یونٹ سنزرخیلان یونٹ ، نسیم شہید یونٹ، کلی لنڈی یونٹ ، گومل یونٹ، ھیواد یونٹ ، موبائل مارکیٹ یونٹ ، وزیر آباد سپین یونٹ، سیف اللہ خان یونٹ، شین گل یونٹ ، کلی سٹیشن غازی امان اللہ خان یونٹ ، کلی سٹیشن یونٹ، وزیر آباد یونٹ ، انور شہید یونٹوں کے اجلاسوں سے خطاب کیا ۔ اس موقع پر پارٹی رہنماؤں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ 2دسمبر کے جلسہ کی کامیابی کیلئے شب روز محنت کریں اور اس کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں ۔مقررین نے کہا کہ خان شہید کے نظریات وافکار پر کاربند ہوکر ہی ان کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکتا ہے ۔ پارٹی کے کارکنوں کو محمود خان اچکزئی کی قیادت اور ان کی قومی سیاسی جمہوری بیانیہ پر نہ صرف فخر ہے بلکہ کارکنوں اور عوام کی ان کے اس بیانیہ کو بھرپور حمایت حاصل ہے ۔