• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک افغان تعلقات خطے کے استحکام کیلئے ناگزیر ہیں‘ جمعیت ن

کوئٹہ ( آئی این پی ) جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولوی رحمت اللہ حقانی نے کہا ہے کہ پاک افغان تعلقات، استحکام اور روابط پورے خطے کے لیے اہم ہے دونوں ممالک امن و امان کے معاملے میں اپنا کردارا دا کریں بدامنی دونوں ممالک کے تعلقات کے لیے نیک شگون نہیں ،پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کی آزادی، خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کریں بدامنی سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پیدا ہو سکتی ہے جس کے برے نتائج ہوں گے انہوں نے کہا کہ مستقل اور پائیدار امن خطے کی سلامتی ‘ ترقی اورخوشحالی کے لیے مسائل کو افہام وتفہیم سے حل کرنےکی ضرورت ہےبارڈرٹریڈ سے لاکھوں افراد کا روزگار وابستہ ہے اس میں آسانی پیدا کی جائیں۔
کوئٹہ سے مزید