• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وومن یونیورسٹی کی طالبات کیلئے بسیں فراہم کی جائیں‘عطاء محمد بنگلزئی

کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی نے کہاہے کہ سرداربہادرخان وومن یونیورسٹی کیلئے صرف ایک بس ہونے کے باعث طالبات کو مصائب کاسامنا ہے ضرورت کے مطابق فوری طورپر ایک اوربس فراہم کی جائے تاکہ مشکلات میں کمی آسکے ان خیالات کااظہارانہوں نےوفد کے ہمراہ گزشتہ روز وی سی وومن یونیورسٹی پروفیسر ساجدہ نورین سے ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے کیا وفد میں صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ارکان ملک نصیراحمد قمبرانی حفیظ بنگلزئی ودیگرشامل تھے وفد نے طالبات کی فیس‘اسکالرشپ اورٹرانسپورٹ سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا جس پر وی سی نے مسائل کے جلد حل کی یقینی دہانی کرائی۔دریں اثناء وومن یونیورسٹی کی طالبات نے مسائل اجاگر کرنے پر نیشنل پارٹی کے وفد کاشکریہ اداکیا۔
کوئٹہ سے مزید