• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، 5 سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کو صرف 5 بار ’اٹھک بیٹھک‘ کی سزا


بھارت میں پنچائیت نے 5 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے ملزم کو صرف 5 بار ’اٹھک بیٹھک‘ کی سزا سنادی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے ایک گاؤں میں پنچائیت نے ملزم کو پولیس کے حوالے نہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کو مجرم بھی قرار نہیں دیا اور صرف 5 اٹھک بیٹھک کرنے کی سزا سنائی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملزم بچی کو چاکلیٹ دینے کا وعدہ کر کے مبینہ طور پر اپنے پولٹری فارم لے کر گیا جہاں اس کے ساتھ زیادتی کی گئی۔

ملزم کو پکڑے جانے پر پنچائیت کے سامنے پیش کیا گیا جہاں موجود بڑے عمر کے لوگوں نے فیصلہ کیا کہ بچی کے ساتھ زیادتی نہیں کی گئی۔

پنچائیت نے صرف بچی کو ویران جگہ پر لے جانے پر ملزم کو سزا سنائی۔

سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو پر غم اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے لوگ اسے بھارت کے دیہی علاقوں میں ناانصافی قرار دے رہے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی پولیس کے ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزم کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس یہ بھی تفتیش کررہی ہے کہ معاملے کو دبانے کی کن لوگوں نے کوشش کی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید