• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپین یونین نے فوڈ اتھارٹی بلوچستان کو موبائل لیبارٹری مہیا کردی

برسلز( نمائندہ جنگ) یورپین یونین کی جانب سے فوڈ اتھارٹی بلوچستان پاکستان کو موبائل ٹیسٹنگ لیبارٹری مہیا کردی ۔ پاکستان میں یورپین یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے اس موبائل لیبارٹری کی علامتی چابی بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے حکام کےحوالے کی۔ اس حوالے سے پاکستان میں یورپین یونین آفس کے حکام کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کو پہلی موبائل لیبارٹری ٹیسٹنگ کی سہولت بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے حوالے کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے، امید ہے کہ اس سے نہ صرف صوبے میں بلکہ مجموعی طور پر پاکستان میں کھانے پینےکی اشیاء کی عوام تک رسائی کی حفاظت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
یورپ سے سے مزید