• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وٹفورڈ کمیونٹی رہنماؤں کی علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی سے تعزیت

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) وٹفورڈ کمیونٹی رہنما حاجی محمد منیر،امجد امین بوبی ، لائق علی خان، حمید بٹ ، شفقت اقبال تبسم، حاجی محمد عظیم، چوہدری محمد سعید ، چوہدری محمد رفیق ، اسرار شاہ و دیگر نےجامعہ غوثیہ ٹرسٹ لوٹن کے سربراہ ممتاز عالم دین علامہ قاضی عبد العزیز چشتی کی اہلیہ کی وفات پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ کو کمیونٹی میں نمایاں مقام حاصل تھا، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ رہنماوں نے ممتاز عالم دین قاضی عبد العزیز چشتی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور اہل خانہ کو صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے ،آمین ۔
یورپ سے سے مزید