کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کاطنزیہ بیان ان دنوں بھارتی میڈیا کی زینت بن گیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ کون بھارت کا ورلڈکپ دیکھے گا، جب پاکستان وہاں نہیں ہوگا، انہوں نے یہ بات بھارتی بورڈ کے اس بیان کےجواب میں کہی جس میں کہا گیا تھا کہ بھارتی ٹیم 2023 ایشیا کپ کے لئے پاکستان نہیں آئے گی۔ رمیز راجہ نے کہا ہے کہ ہم نے سال میں 2 بار بھارت کو ہرا یا، ورلڈکپ اور اس سے قبلا ایشیا کپ کا فائنل کھیلا۔ اگر بھارتی ٹیم اگلے سال ایشیا کپ کھیلنے پاکستان نہیں آئے گی تو ہم بھی نہیں جائیں گے۔ پھر دیکھتے ہیں کہ ورلڈکپ کون دیکھتا ہے۔