• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجا کے بھارتی ٹیم کے ایشیا کپ میں نہ آنے پر ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہ جانے کے اعلان پر انوراگ ٹھاکر نے ردعمل دیا۔

بھارتی وزیر کھیل نے اپنے بیان میں کہا کہ دنیا کا کوئی بھی ملک بھارت کو نظر انداز نہیں کرسکتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت کھیلوں کی دنیا کی بڑی طاقت ہے، اسی لیے کوئی بھی ہمیں نظر انداز نہیں کرسکتا ہے۔

انوراگ ٹھاکر نے رمیز راجا کا نام لیے بغیر جواب دیتے ہوئے کہا کہ درست وقت کا انتظار کریں۔

گزشتہ روز رمیز راجا نے بھارت کے ایشیا کپ کےلیے پاکستان نہ آنے کی صورت میں بھارت نہ جانے کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ بھارت نہیں آئے گا تو پاکستان بھی ورلڈ کپ کے لئے بھارت نہیں جائے گا، گرین شرٹس اگر میگا ایونٹ میں نہیں جائے گی تو ورلڈ کپ کون دیکھے گا؟

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رمیز راجا کے بیان پر بھارت میں شدید غصہ پایا جاتا ہے، پی سی بی چیئرمین کے الفاظ نے سرحد پار ایک طوفان برپا کردیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید