• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر :مسلمان کھلاڑیوں، مسلم شائقین ، میچ آفیشلز نے نماز جمعہ ادا کی

دوحا( نیوز ڈیسک)قطر میں دنیا کی 32 ٹیموں کے درمیان فیفا فٹبال ورلڈکپ 2022 کے پہلے جمعہ کوجب قطر میں مسجدوں میں جمعہ کی نماز کی اذان دی گئی اس کے بعد قطر میں موجود مسلمان کھلاڑی، مسلم شائقین اور میچ آفیشلز نے مساجد میں نماز جمعہ ادا کی۔ دوحہ میں واقع ابراہیم الخلیل مسجد میں بھی جمعہ کا اجتماع ہوا جہاں بڑی تعداد میں مسلمانوں نے شرکت کی۔رپورٹس کے مطابق ورلڈکپ کے لیے قطر میں آئے مسلمان شائقین فٹبال کا کہنا تھا کہ قطر نے جس طرح ہمیں سہولتیں فراہم کی وہ اس سے پہلے کہیں نہیں دیکھیں، یہاں اسٹیڈیمز میں نماز کے لیے جگہ مخصوص ہے، ہمارے لیے حلال کھانے کا انتظام کیا گیا جب کہ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اسٹیڈیمز میں شراب لے جانے پر پابندی عائد ہے۔مراکش سے قطر میں ورلڈکپ دیکھنے آئے فٹبال کے متوالے یوسف نے خبررساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک اسلامی ملک میں نماز جمعہ ادا کی ، یہی چیز مجھے اس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ خوشی دے رہی ہے۔واضح رہے کہ ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب میں قرآن کی تلاوت سے لے کر دوحہ میں رسول اللہﷺ کی تعلیمات آویزاں ہونے تک ایونٹ کے آغاز سے اب تک قطر میں اسلامی اقدار کو نمایاں رکھا گیا ہے۔دوسری جانب خواتین اور ہم جنس پرستوں کے حوالے سے اپنے سخت قوانین کی وجہ سے قطر کو کچھ ممالک کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا فی الحال، مسلمان شائقین اس ٹورنامنٹ سے بھرپور لطف اندوز ہورہے ہیں ۔
یورپ سے سے مزید