• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے جے کے ن لیگ کی سردار فاروق ابراہیم کی وفات پر تعزیت

والسال (پ ر) آل جموں و کشمیر مسلم لیگ ن برطانیہ کے مرکزی رہنما راجہ شوکت علی خان، راجہ اسرار علی خان، راجہ بلال علی خان، راجہ مروت علی خان، راجہ وینس اختر علی خان ایڈووکیٹ، بیرسٹر راجہ گل نواز خان،راجہ تیمور علی خان نے مشترکہ بیان میں آزاد کشمیر حکومت کے بانی آزاد کشمیر کے قائداعظم غازی ملت سردار بیرسٹر محمد ابراہیم خان سابق صدر آزاد کشمیر کے فرزند سردار فاروق ابراہیم خان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔رہنماؤں نے آزاد کشمیر کے سابق صدر اور امریکہ میں پاکستان کے سفیر سردار محمد مسعود خان، جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے صدر آزاد کشمیر اسمبلی کے رکن سردار حسن ابراہیم خان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہماری دعا ہے اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر دے، مرحوم اعلیٰ کردار، بے داغ انسان تھے، ان کی وفات سے پیدا خلا دیر تک پُر نہیں کیا جاسکتا۔ 
یورپ سے سے مزید