• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین: کہنا نہ ماننے پر والدین کی بچے کو انوکھی سزا

فوٹو بشکریہ چینی میڈیا
فوٹو بشکریہ چینی میڈیا

چین کے صوبے ہنان میں والدین نے اپنے 8 سالہ بیٹے کو گھر میں انوکھی سزا دے کر سب کو حیران کر دیا۔

چینی اخبار کے مطابق والدین نے اپنے بیٹے کو گھر سے باہر جاتے ہوئے کہا کہ وہ اسکول کا ہوم ورک ختم کر کے رات ساڑھے 8 بجے تک سو جائے تاہم واپس آنے پر انہوں نے دیکھا کہ ان کا بیٹا ٹی وی دیکھ رہا ہے اور اس نے اسکول کا کام بھی مکمل نہیں کیا۔

رپورٹس کے مطابق بچے کی جانب سے کہنا نا ماننے پر والدہ نے ناراض ہو کر اس کو کمرے میں بٹھا کر رات بھر ٹی وی دیکھنے کی سزا دی اور بچے کو ایسا کرنے پر مجبور بھی کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق والدین نے رات بھر بچے پر نظر رکھی اور یقینی بنایا کہ وہ سوئے نہیں اور ٹی وی ہی دیکھتا رہے۔

ابتداء میں بچے کو کوئی پریشانی نہیں ہوئی تاہم کچھ دیر بعد تھکن کے باعث اس کو نیند آنے لگی جس پر اس نے رو کر اپنی والدہ سے کہا کہ اسے سونے کی اجازت دی جائے تاہم والدہ نے اس کی بات نہیں مانی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق والدین کی جانب سے بچے کو صبح 5 بجے تک ٹی وی دیکھنے پر مجبور کیا جاتا رہا۔

انٹرنیٹ پر سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آنے کے بعد کچھ صارفین بچے کو دی گئی سزا کو سخت قرار دے رہے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید