• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران 1 سال سے لاپتہ شہری زید شاہ خود سندھ ہائی کورٹ میں پیش ہو گیا۔

پولیس کی رپورٹ کے مطابق دوسرا شہری شیخ بلال ظفر پولیس کو مقدمے میں مطلوب تھا، جو گرفتاری کے بعد اس وقت سینٹرل جیل میں ہے۔

عدالت نے زید شاہ اور بلال ظفر کی گمشدگی سے متعلق درخواستیں نمٹا دیں۔

سندھ ہائی کورٹ نے شہری محمد ابراہیم اور نور اسلام کی بازیابی سے متعلق درخواستیں عدم پیروی پر مسترد کر دیں۔

شہری عمران گل شیر اور حبیب خان کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر عدالتِ عالیہ نے رپورٹ طلب کر لی۔

عدالت نے لاپتہ شہریوں کا سراغ لگانے کے لیے صوبائی ٹاسک فورس اور جے آئی ٹی مرتب کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ اور دیگر سے 6 ہفتوں میں رپورٹ طلب کر لی۔

قومی خبریں سے مزید