• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار فواد خان نے گزشتہ روز اپنی سالگرہ دھوم دھام کے ساتھ منائی۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ویڈیو کے مطابق انہوں نے اپنی 41ویں سالگرہ اپنے قریبی دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ لاہور میں اپنے گھر پر منائی۔

اس موقع پر انہوں نے اپنی بلاک بسٹر فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ تھیم کا کیک اپنی اہلیہ صدف فواد کے ساتھ کٹ کیا۔

واضح رہے کہ فواد خان کی سالگرہ 29 نومبر کو ہوتی ہے، تاہم انہوں نے اپنی سالگرہ سے قبل ہی اس کی تقریب کا انعقاد اپنے قریبی دوست احباب اور اہل خانہ کی موجودگی میں کیا۔ان کے مداحوں نے بھی ان کی اس ویڈیو پر ان کے لیے دعائیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ فواد خان نے گزشتہ برس اپنی سالگرہ دبئی میں دبئی میں کروز پر منائی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید