• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسموگ اور فضائی آلودگی کیخلاف قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور(خصوصی نمائندہ)لاہور میں سموگ اور فضائی آلودگی میں اضافے کیخلاف قرار داد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی گئی ۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت سموگ اور آلودگی کے خاتمے کیلئے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کررہی ہے ۔قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔
لاہور سے مزید