• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رم مارکیٹ کی منتقلی میں رکاوٹ کے اہم ترین مسائل حل کرلئے، کمشنر عامر جان

لاہور(خصوصی رپورٹر)کمشنر لاہور محمد عامر جان نے کہا ہے کہ رم مارکیٹ کی منتقلی میں رکاوٹ کے اہم ترین مسائل حل کر لئے گئے ہیں۔پالیسی کی مطابق کاروبار کو بھی تحفظ فراہم کیا جائیگا۔کمشنر عامر جان نے لاہور والڈ سٹی اتھارٹی آمد پر ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری سے ملاقات کی اور اجلاس کی صدارت کی۔اس موقع پر کمشنر لاہور نے کہا کہ آثارقدیمہ و عالمی ورثہ کی حامل لاہور کی تاریخی عمارات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ وہاں پر ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا۔