• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے نصاب کی منظوری سے قبل اساتذہ سے مشاورت کی جائے،رانا انوار

لاہور(خبر نگار)نئے نصاب کی منظوری سے قبل اساتذہ، والدین، ماہر تعلیم اور علماء کرام سے مشاورت کی جائے۔ رانا انوار الحق دین ملک، نادیہ جمشید، چوہدری مسعود گجر، سعید نامدار، طارق زیدی، قیوم راہی، زاہد رفیق چوہدری ،جام صادق، رانا فاروق، عابد ڈوگر، سلیم گوپانگ، رحمت اللہ قریشی، مرزا اختر بیگ، ، چوہدری محمد علی، میاں ارشد، مرزا طارق ،طاہر اسلام، رانا خالد، مصطفٰی وٹو،عباس بیگ نے وزیر اعلٰی پنجاب، وزیر تعلیم پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ نئے نصاب کی منظوری سے قبل تیار کردہ نصاب پر اساتذہ، والدین، ماہرین تعلیم اور علماء کرام سے مشاورت کو یقینی بنایا جائے کیونکہ 6 سال قبل سنگل نیشنل کریکلم کے نفاذ کے وقت بھی اسے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جس پر اس میں بعض ضروری تبدیلیاں کیں گئیں تھیں لیکن پھر بھی پرائیویٹ سیکٹر نے اسے قبول نہیں کیا تھا پچھلے سال جماعت نہم کے نئے نصاب کے نفاذ پر اساتذہ ،والدین کی طرف سے اٹھائے گئے اعتراضات کی روشنی میں ریویو کمیٹیاں بنائی گئیں جس کی روشنی میں پیکٹا کو6 ماہ بعد سمارٹ سلیبس جاری کرنا پڑا کیونکہ نیا نصاب طلباء کی ذہنی استعداد کے مطابق نہیں تھا اور دوسرا نئے نصاب کے نفاذ سے قبل اساتذہ کو کوئی ٹریننگ بھی نہیں کروائی گئی تھی۔
لاہور سے مزید